ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی نے ترقی پسند اور عوام پر ور بجٹ پیش کیا

بی بی ایم پی نے ترقی پسند اور عوام پر ور بجٹ پیش کیا

Sun, 24 Feb 2019 11:17:49    S.O. News Service

بنگلورو،24فروری (ایس او  نیوز) سینئر کانگریس کارپوریٹر ایم کے گنا شیکھر نے کہا کہ رواں سال کا بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کا بجٹ ترقی پر مبنی ہے ۔بجٹ پر بحث کے دوران کونسل اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حقیقی بجٹ پیش کرنے میں مرکز ،ریاستی حکومتیں اور بلدی ادارے سیاسی دباؤ کی وجہ سے ناکام رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کا بی بی ایم پی بجٹ حقیقت سے بالکل قریب والا بجٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بجٹ میں کرگا تہوار کے انعقاد کے لئے بہت ہی کم رقم مختص کی گئی ہے ۔ کم سے کم ایک کروڑ روپئے اس کیلئے مختص کیا جانا چاہئے۔ گنا شیکھر نے بتایا کہ گزشتہ بی جے پی کے دور اقتدار میں بی بی ایم پی کو 6702روپئے کا فنڈ ملا تھا ۔ لیکن کانگریس حکومت کے دور اقتدار میں 12,346کروڑ روپئے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعداد وشمار پر روشنی ڈالی جائے تو کانگریس حکومت ترقی پسند حکومت ہے ۔انہوں نے بتایا کہسال2010-11 کے دوران بی بی ایم پی بجٹ کو 7ماہ کے بعد حکومت نے فنڈ جاری کیا تھا ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی افزود ترقیاتی کام نہ کرنے کی ہدایت بھی دے رکھی تھی۔گنا شیکھر نے کہا کہ 230کروڑ روپئے سے زائد جاب کوڈ کاراتو ں رات ٹنڈر گھوٹالہ کرنے والی خود بی جے پی ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے بی بی ایم پی کو جی ایس ٹی سے 25فی صد کی حصہ داری ملنی چاہئے ۔ حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے بی بی ایم پی کا کل جماعتی وفد حکومت سے ملاقات کرے فوری توجہ دینے اور مانگ پوری کی جانی چاہئے ۔


Share: